[ad_1]
کراچی: کورنگی گودام چورنگی کے قریب کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ اپنے پستول سے حادثاتی طور پر گولی چلنے سے جاں بحق ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے گودام چورنگی آئی اے ایریا میں واقعے ایک کمپنی میں فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا.
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ محمد عاشق ولد محمد نواز کے نام سے کی گئی ، فائرنگ کا واقعہ جاں بحق ہونے والے سیکیورٹی گارڈ کے اپنے پستول سے حادثاتی طور پرگولی چلنے سے پیش آیا۔
جاں بحق ہونے والا سیکیورٹی گارڈ کورنگی کا رہائشی تھا ، متوفی کے ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔
[ad_2]
Source link