[ad_1]
کوئٹہ: ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے مزدورں پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کردیا نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق اور پانچ شدید زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مزدوروں پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ سڑک کنارے مزدوری میں مصروف تھے، حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
ایس ایچ او ڈیرہ مراد جمالی غلام قادر کے مطابق بم حملے میں پانچ مزدو شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں دو مزدوروں کی حالتِ تشویش ناک ہے۔
ایس ایچ او ڈیرہ مراد جمالی نے مزید بتایا کہ زخمی مزدوروں میں سے ایک مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
[ad_2]
Source link