[ad_1]
راولپنڈی: ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ محمد اکرم کی گمشدگی کے مقدمے میں عدالت نے سیکریٹری دفاع سے جواب طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں سابق ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم لاپتا کیس کی سماعت جسٹس چودہری عبدالعزیز کے روبرو ہوئی۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری دفاع سے 30 ستمبر کو واضح جواب طلب کرلیا۔
عدالت نے سی پی او پولیس کی رپورٹ فرسودہ قرار دے کر مسترد کر دی اور پولیس رپورٹ پر برہمی کا اظہار کیا۔
ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ پولیس دانستہ تاخیری حربے اختیار کر رہی ہے، ایس ایچ او تھانہ سفر بیرونی کی تفتیش رپورٹ بھی زیرو رہی۔
[ad_2]
Source link