24

راولپنڈی؛ 3 روز قبل اپنے ہی دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

[ad_1]

فوٹو : ٹیکسلا پولیس

فوٹو : ٹیکسلا پولیس

 راولپنڈی: ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 روز قبل اپنے ہی دوست کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم ولید نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر عمیر کو قتل کیا، ملزمان گھر سے دوست کو ساتھ لے گئے تھے اور قتل کے بعد لاش نہر میں پھینک دی تھی۔

ٹیکسلا پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم ولید کو گرفتار کیا۔

ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں