[ad_1]
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کے ظہرانے میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر ظہرانہ دیا۔ مولانا فضل الرحمن ظہرانے میں شرکت کے لیے بنی گالہ میں واقع اسد قیصر کی رہائش گاہ پہنچے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صدر عارف علوی اور رؤف حسن نے بھی ظہرانے میں شریک ہوئے۔ اسد قیصر نے گزشتہ روز مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر جا کر انہیں ظہرانے کی دعوت دی تھی۔ آئینی ترامیم کےلیے حمایت حاصل کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن وفود نے مولانا فضل رحمن سے ملاقات کی تھی۔ اس سلسلے میں اسد قیصر کافی متحرک رہے۔ عارف علوی بھی مولانا سے ملے تھے۔
[ad_2]
Source link