17

لاہور جلسہ؛ پی ٹی آئی کا کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف لاہورہائیکورٹ سے رجوع

[ad_1]

عدالت پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے، درخواست میں استدعا:فوٹو:فائل

عدالت پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے، درخواست میں استدعا:فوٹو:فائل

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے لاہور جلسے سے قبل اپنے کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

پی ٹی آئی نے لاہور کے 21 ستمبر کے جلسے سے قبل  کارکنوں اور لیڈرز کی گرفتاری اور پکڑ دھکڑ روکنے کے لیے  درخواست اپنے وکلا کی وساطت سے لاہورہائی کورٹ میں دائرکی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے 21 ستمبر کو مینارپاکستان پر جلسے کا اعلان کررکھا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب  سے رہنماؤں اور کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ نظر بندی جبکہ پولیس ہکڑ دھکڑ اور ہراساں کر رہی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی اجتماع کرنا ہرسیاسی اور مذہبی جماعت کا بنیادی حق ہے۔ مینارپاکستان پر رواں ماہ 2 بڑے اجتماع ہوچکے ہیں۔ عدالت نظربندی، ہراساں کیے جانے اور گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں