15

لیاری جنرل نرسنگ اسپتال میں تصادم؛ جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے کیخلاف مقدمہ درج

[ad_1]

فوٹو : عبدالرشید/فیس بک

فوٹو : عبدالرشید/فیس بک

  کراچی: لیاری جنرل نرسنگ اسپتال میں تصادم کے واقعے کا مقدمہ جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے سمیت 14 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیاری جنرل نرسنگ اسپتال میں تصادم کے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 24/264 چاکیواڑہ تھانے میں بلوے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا۔

مقدمہ لیاری جنرل نرسنگ اسپتال میں بحیثیت کمپیوٹر آپریٹر ملازمت کرنے والے سجاد علی کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں سابق ایم پی اے عبدالرشید، حسین، عرفان، انیس، اویس، نوواحد، حامد، عبید، محمد عبداللہ، رمیز، یوسف، فتح، حبیب الرحمن اور سمیر بلوچ سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سابق ایم پی اے عبدالرشید نے مشتعل افراد کے ساتھ مل کر ہنگامہ آرائی کی، سابق ایم پی اے نے جمعے کے روز احتجاج کا اعلان کیا تھا، منگل کو اچانک احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد سابق ایم پی اے اور مشتعل افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں