31

لاہور؛ 6 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

[ad_1]

پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا

پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا

 لاہور: 6 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر چوکی نادر آباد پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے 6 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کی کوشش کرنے والے ملزم علی رضا کو گرفتار کرلیا۔ بچہ گھر سے باہر کھیلنے کے لیے نکلا تو پڑوسی علی رضا بچے کو بہلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا اور بد فعلی کی کوشش کی۔

بچے کے والد نثار احمد کی مدعیت میں ملزم علی رضا کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں