18

خواجہ سراؤں کا حکومت سندھ سے سرکاری اسپتالوں میں الگ وارڈ اور شیلٹرہوم کا مطالبہ

[ad_1]

 حیدرآباد: خواجہ سراؤں نے حکومت سندھ سے سرکاری اسپتالوں میں الگ وارڈز اور ضعیف خواجہ سراؤں کےلیے شیلٹر ہوم فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ 

خواجہ سرا رہنما علیشہ نے دیگرخواجہ سراؤں کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواجہ سرا نوری چندروزقبل سول اسپتال میں علاج کی سہولیات نہ ہونے کے باعث دم توڑ گئی۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ سرا ہی نہیں عام لوگوں کو بھی بنیادی طبی سہولیات نہیں مل رہیں، قانون موجود ہونے کے باوجود خواجہ سراؤں کو کسی بھی ادارے میں خصوصی سہولیات نہیں ملتیں۔

انہوں نے بتایا کہ  صرف محکمہ پولیس میں خواجہ سرا ڈیسک بنائی گئی ہے دیگر کسی ادارے میں سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔

خواجہ سرا علیشہ نے  محکمہ بلدیات اور سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سراؤں کو خصوصی سہولیات دی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ  سرکاری اسپتالوں میں خواجہ سراؤں کے لیے الگ سے وارڈ قائم بنائے جائیں اور  ضعیف خواجہ سراؤں کے لیے شیلٹر ہوم قائم کیے جائیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں