13

پی ٹی اے کا والدین اور اساتذہ کو بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے ضروری ٹولز فراہم کرنے کا عزم

[ad_1]

  اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کے ممبر کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ ڈاکٹر خاور صدیق کھوکھر کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے والدین اور اساتذہ کو بچوں کے آن لائن تحفظ کے پیش نظر ضروری ٹولز فراہم کرنے اور انٹرنیٹ کے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی اے کے زیر اہتمام منعقدہ چار روزہ ‘ٹریننگ آف ٹرینرز’ (ٹی او ٹی) پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جس میں پی ٹی اے ، یونیسیف، ٹیلی نار پاکستان، نیشنل کمیشن برائے حقوقِ اطفال (این سی آر سی)، اور نیشنل سینٹر فار ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) کے افسران نے شرکت کی۔

یہ پروگرام یونیسیف پاکستان کے ساتھ دستخط شدہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو ) کا حصہ ہے اور بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے پی ٹی اے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اس پروگرام کا مقصد بچوں کو درپیش آن لائن خطرات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا اور افسران کو ایسے ٹولز سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہے جو والدین کو ان کے بچوں کی ڈیجیٹل سرگرمیوں کو محفوظ طریقے سے منظم کرنے میں مددگار و معاون ثابت ہوسکے۔

یہ تربیت 10 روزہ تربیتی پروگرام کے تسلسل کا حصہ تھی جس کے تحت 15 ماسٹر ٹرینرز کو تربیت دی گئی تھی تاکہ وہ 210 فسیلیٹیٹرز کو طلبا، والدین اور اساتذہ کی ڈیجیٹل خواندگی اور آن لائن تحفظ کے فروغ کے لیے تربیت فراہم کریں۔

اس تربیت میں اہم موضوعات جیسے آن لائن سیکیورٹی، ڈارک ویب کے خطرات، اور انٹرنیٹ کے ذمہ دارانہ استعمال پر گفتگو کی گئی ٹک ٹاک اور ٹیسنٹ کے ماہرین کی جانب سے متعلقہ پلیٹ فارمز پر حفاظتی ٹولز اور طریقہ کار کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خاور صدیق کھوکھر، ممبر کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ پی ٹی اے نے بچوں کو ڈیجیٹل دنیا میں محفوظ رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں