[ad_1]
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات درست میں گامزن ہیں اور توانائی کے شعبے میں تعاون آگے بڑھا جائے گا۔
اسلام آباد میں نائب وزرائے اعظم پاکستان اور روس نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم( ایس سی او) کے لیے پاکستان روس کا مشکور ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے معاملے میں بھی پاکستان اور روس کا تعاون جاری ہے، پاکستان اور روس کے تعلقات درست سمت میں جا رہے ہیں اور آج کی ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم روس سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ باہمی دلچسبی کے امور جس میں تجارت، معیشت پر بات چیت کی گئی ہے اور توانائی میں شعبوں میں تعاون کو بھی آگے بڑھایا جائے گا۔
روس کے نائب وزیراعظم نے کہا کہ تجارت، معیشت اور کلچرل تعلقات مضبوط کریں گے، تفصیلی بات چیت ہوئی ہے کہ روس پاکستان کی معیشت میں کیسے مدد کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی ملاقات میں بزنس اور عوامی رابطوں پر بھی بات چیت کی گئی ہے، روس کے وزیراعظم کی ایس سی او میں شرکت متوقع ہے۔
[ad_2]
Source link