[ad_1]
لاہور: لاہور پولیس کمانڈ کی ہدایت پر قانون شکن عناصر کے خلاف سائینٹیفک بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں جس میں ای پولیس ایپ کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔
ترجمان مجاہد اسکواڈ کے مطابق مجاہد اسکواڈ نے رواں ماہ کے دوران 69 اشتہاری ملزمان جبکہ 40 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔
ترجمان کے مطابق ای پولیس سوفٹ وئیر کی مدد سے 112743 سے زائد اشخاص کا ریکارڈ چیک کیا گیا جبکہ رواں ماہ کے دوران 4476 وہیکلز اور 3225 موٹر سائیکلز کو بھی چیک کیا گیا چیکنگ کے دوران 3225 مشکوک موٹر سائیکلیں اور 103 مشتبہ افراد کو تھانوں کے حوالے کیا گیا۔
ترجمان مجاہد اسکواڈ کے مطابق منشیات کے خلاف کارروائیوں میں چرس،ہیروئن،شراب جبکہ ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران 6 پسٹلز، 2 رائفلیں،درجنوں گولیاں و میگزینز بھی برآمد ہوئے۔
ایس پی مجاہد سکواڈ کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ای پولیس پوسٹ سوفٹ وئیر سے ملزمان اور مفرور مجرمان کی شناخت جاری ہے ای پولیس سوفٹ کی مدد سے چوری شدہ، ٹیمپرڈ اور جعلی نمبر پلیٹس والی وہیکلز کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔
ایس پی مجاہد شاہ میر خالد نے بتایا کہ نیوراوی پل، پرانا راوی پل، سگیاں، ٹھوکر نیاز بیگ، بابوصابو پر ای پولیس پوسٹ قائم ہیں جہاں روزنہ کی بنیاد پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
[ad_2]
Source link