9

پنجاب حکومت کا 14 ہزار سرکاری اسکول آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

[ad_1]

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں صوبائی وزیر تعلیم نے ایک ارب روپے کی کرپشن کی جس پر نیب کا کیس بننا چاہیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم نواز نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقل مندوں (پی ٹی آئی) کی حکومت میں ٹرانسفرپوسٹنگ پیسے لےکر ہوتی تھی، پی ٹی آئی دور کے وزیر تعلیم نے ایک ارب روپے کی کرپشن کی، جس پر نیب کا کیس بننا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ چھے سال صوبے میں کرپشن کے علاوہ کچھ نہیں ہوا، پنجاب میں ایسے اسکول بھی ہیں جہاں دو سو اساتذہ اور چالیس بچے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہبازشریف کے بعد پنجاب میں نصاب کی تیاری اور ٹیچرز ٹریننگ کا کام بند ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے اسکولوں میں بہتر نظام تعلیم کیلیے پہلے مرحلے میں چودہ ہزار اسکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر کام شروع کردیا گیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں