60

پاک بحریہ کے جہاز شمشیر کی کثیرالملکی سی ٹی ایف کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں شرکت

[ad_1]

  کراچی: پاکستان نیوی کے جہاز شمشیر نے پاک بحریہ کی زیر قیادت کثیرالملکی کمبائنڈ ٹاسک فورس150کے ساتھ مشترکہ آپریشن ٹیلون گرپ ون میں حصہ لیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس شمشیر اس وقت خلیج عمان میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی گشت کے لیے تعینات ہے تعیناتی کے دوران پی این ایس شمشیر نے رائل نیوی کے جہاز ایچ ایم ایس لنکاسٹر کے ساتھ مشق کا انعقاد بھی کیا۔

مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی تعاون کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ خطے میں مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا۔

پاک بحریہ بحر ہند میں قومی اور بین الاقوامی سمندری راستوں کی نگرانی کے لیے اپنی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے پاک بحریہ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت انسداد بحری قزاقی اور انسداد منشیات کی کارروائیوں کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے کے لیے بحر ہند میں تعینات علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ فعال طور پر تعاون کرتی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں