[ad_1]
بیروت: لبنان میں پیجرز دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ میں شریک دیگر کارکنان کے پیجرز بھی دھماکے سے پھٹ گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق لبنان کا دارالحکومت بیروت ایک بار پھر متعدد دھماکوں سے گونج اُٹھا۔ نماز جنازہ کے مقام پر پہ در پہ متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
یہ دھماکے بھی اپنے ساتھیوں کی نماز جنازہ میں شریک حزب اللہ کے کارکنان کے زیر استعمال پیجرز میں ہوئے۔ علاوہ ازیں کئی گھروں میں بھی دھماکے ہوئے۔
ان دھماکوں میں کے نتیجے میں متعدد گھروں اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
پیجرز کے ان تازہ دھماکوں میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ متعدد زخمی ہیں۔
ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اس خبر سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
[ad_2]
Source link