71

پی ٹی آئی اراکین کی عمران خان سے وفاداری کے بیانات کی ویڈیوز وائرل

[ad_1]

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی ویڈیوز وائرل ہوئیں—فوٹو: فائل

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی ویڈیوز وائرل ہوئیں—فوٹو: فائل

 پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین قومی اسمبلی کے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وفاداری کے حوالے سے بیانات کی ویڈیوز وائرل ہو گئی ہیں۔

سوشل میڈیا میں زیرگردش ویڈیو بیانات کے حوالے سے شیر علی ارباب، شاندانہ گلزار، آصف خان اور دیگر شامل ہیں، اسی طرح چترال سے عبد اللطیف اور ایبٹ آباد سے علی جدون بھی سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کر دی ہیں۔

پی ٹی آئی اراکین کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے ملنے والے احکامات پر عمل درآمد کریں ہم ہر صورت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے۔

پشاور این اے 30 رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان پر دباؤ ڈال کر وفاداری قبول نہیں کریں گے، ہم کسی صورت اپنی وفاداری تبدیل نہیں کریں گے، ہم پی ٹی آئی کے ایم این اے ہیں، کسی صورت فلور کراس نہیں کریں گے۔

شاندانہ گلزار نے کہا کہ ہم نہ پریس کانفرنس کریں گے اور نہ پارٹی سے بے وفائی کریں گے، ہم ہر قسم کی تکلیف برداشت کریں گے اور مزید تکلیف بھی برداشت کریں گے مگر ملک اور پارٹی سے بے وفائی نہیں کریں گے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں