[ad_1]
کراچی: ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت محمد کاشف جلیل کے نام سے ہوئی جو فلائٹ نمبر G9-548 کے ذریعے پاکستان پہنچا تھا۔
امیگریشن پراسیس کے دوران ملزم کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا جس پر پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات کو سیکنڈ لائن آفس کے فرانزک پراسیس سے گزارا گیا۔ ملزم کے پاسپورٹ پر لگے عراقی ویزا پر ضروری سیکیورٹی و دیگر خصوصیات موجود نہیں تھیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے مذکورہ جعلی دستاویزات اٹک میں مقیم ثاقب نامی ایجنٹ سے 500 ڈالر میں حاصل کی تھیں۔
گرفتار ملزم مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔
[ad_2]
Source link