15

کراچی؛ جوا کھیلنے کے دوران رقم کے تنازع پر جھگڑا، ایک شخص جاں بحق

[ad_1]

  کراچی: گلستان جوہر بلاک 18 میں تاش کے کھیل میں جوے پر جھگڑے کے دوران رقم کے تنازع پر جھگڑے میں تشدد سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شارع فیصل کے علاقے گلستان جوہر بلاک 18 بلیس ٹاور میں جھگڑے کے دوران تشدد سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 45 سالہ منٹو کے نام سے کی گئی۔ مقتول، اس کے دوست اور دیگر لوگ بلیس ٹاور کے فلیٹ میں جوا کھیلتے تھے۔

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بھی فلیٹ میں جواریوں کی بیٹھک لگی تھی، جوا کھیلنے کے دوران رقم کے تنازع پر جھگڑا ہوگیا جس پر تشدد کے دوران منٹو جاں بحق ہوگیا، واقعے کے بعد وہاں موجود تمام جواری موقع سے فرار ہوگئے۔

علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں