[ad_1]
لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے کے پیش نظر پولیس حکام نے تمام ایس ایچ اوز کو 9 مئی میں ملوث بقیہ ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا۔
ممکنہ جلسے کے لیے پولیس نے اپنا لائحہ عمل تیار کرلیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت ملنے پر سیکیورٹی ڈیوٹی لگائی جائے گی۔
پولیس حکام کے مطابق تمام ڈویژنل ایس پیز کریک ڈاون کی نگرانی کریں گے، جلسہ کا مقام فائنل ہونے پر حتمی سیکیورٹی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ممکنہ جلسہ کے پنڈال کے داخلی دروازوں پر کیمروں سے ریکارڈنگ کی جائے گی، داخلی دروازوں پر تعینات اہلکاروں کے پاس 9 مئی میں مطلوب ملزمان کی تصاویر اور ڈیٹا موجود ہوگا۔
[ad_2]
Source link