9

سابق صدر عارف علوی آج امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات کرینگے

فوٹو : سوشل میڈیا

فوٹو : سوشل میڈیا

 لاہور: سابق صدر عارف علوی آج امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات کریں گے جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سابق صدر دوپہر 3 بجے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور پہنچیں گے جہاں ان کی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سمیت جماعت کے دیگر رہنماؤں سے ملاقات ہوگی۔

جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف نے تصدیق کی کہ آج سابق صدر عارف علوی منصورہ آرہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

گزشتہ روز، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ ان کے رابطے رہتے ہیں۔ جماعت اسلامی، تحریک انصاف اور اس کی قیادت کے خلاف ہونے والی بعض کارروائیوں کی مذمت بھی کرتی رہی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں