12

پشاور میں پیزا ڈیلیوری بوائے سے واردات، ویڈیو سامنے آگئی

[ad_1]

 پشاور: پشاور میں ڈاکوؤں نے پیزا ڈیلیوری بوائے کو بھی نہ بخشا، تین بائیک سوار پیزا بوئے سے موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں ریسٹورنٹ کے ڈیلیوری بوائے سے واردات ہوئی ہے۔ رنگ روڈ فقیر آباد اتحاد کالونی میں ہوئی اس واردات میں اسٹریٹ کرمنلز نے پیزا ڈیلیوری بوائے سے موبائل بھی چھین لیا اور فرار ہوئے۔

قریبی نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں یہ واردات فلم بند ہوگئی اور اس کی فوٹیج سامنے آگئی جس میں  دیکھا جاسکتا ہے کہ بائیک پر سوار تین افراد نے یہ واردات کی اور فرار ہوگئے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں