11

کراچی میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن،بہنوئی کو قتل کردیا

[ad_1]

ملزم نے خود کوپولیس کے حوالے کردیا

ملزم نے خود کوپولیس کے حوالے کردیا

  کراچی: اورنگی ٹاؤن توری بنگش کالونی میں غیرت کے نام سے پر فائرنگ کا واقعہ ۔ بھائی نے فائرنگ کرکے بہن،بہنوئی کو قتل اوران کے ایک رشتہ دار کو زخمی کردیا۔

اقبال مارکیٹ تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر2 توری بنگش کالونی گلی نمبر2 میں فائرنگ کے واقعے میں خاتون سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گیے جنہیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ خاتون اور ایک مرد راستے میں ہی دم توڑگئے۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 20 سالہ طاہرہ زوجہ محمد نجم اور23 سالہ محمد نجم ولد محمد جاوید اورزخمی کی 50 سالہ زبیرولد عبدالواحد کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او اقبال مارکیٹ اسلم خان نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا ہے ،ملزم مبشرحسین ولد حیات حسین نے بہن طاہرہ اور بہنوئی نجم خان پر فائرنگ کی فائرنگ سے بہن طاہرہ اوراس کا شوہرنجم جاں بحق اورمقتول محمد نجم کا بہنوئی 50 سالہ زبیر زخمی ہوا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ مقتول طاہرہ اورمحمد نجم نے ڈیڑھ ماہ قبل پسند سے کورٹ میرج کی تھی ، ملزم مبشر نے منگھوپیر خیر آباد میں رہائش پذیراپنی بہن طاہرہ اوراس کے شوہر محمد نجم کوجرگے کے لیے توری بنگش کالونی میں اپنے گھر بلوایا تھا۔

مقتولہ طاہرہ اس کا شوہر محمد نجم اور نجم کا بہنوئی زبیر جرگے کے لیے توری بنگش کالونی پہنچے تو ملزم مبشر نے تینوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملزم کی بہن اوربہنوئی جاں بحق اورزبیر نامی شخص زخمی ہوگیا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم مبشرنے خود اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردیا،پولیس نے گرفتارملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

علاوہ ازیں اقبال مارکیٹ تھانے کے علاقےاورنگی ٹاؤن توری بنگش کالونی اولڈ ون ڈی بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے ایک اورشخص زخمی ہو گیا جس کی شناخت22 سالہ شاہد ولد سرورکے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او اقبال مارکیٹ اسلم خان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازع پر پیش آیا ہے ،مشتعل ملزم عمران ولد سرورنے فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی کو زخمی کیا ہے،پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران ولد سرورکوگرفتار کرلیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں