[ad_1]
لاہور: سبزہ زار پولیس نے عقب رسول پارک مین ملتان روڈ پر واقع تھیٹر پر چھاپہ مار کر 11 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان شراب کے نشے میں دھت ہو کر ساؤنڈ سسٹم لگا کر علاقہ مکینوں کو تنگ کر رہے تھے جبکہ تھیٹر پنجاب آرٹ کونسل کے لیٹر کی آڑ میں غلط کاموں کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔
پولیس نے ملزمان سے بھاری مقدار میں آتشی اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او سبزہ زار امجد ڈوگر اور ریڈنگ ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو تنگ کرنے اور آتشی اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
[ad_2]
Source link