13

تعمیراتی صنعت کو فروغ دینے کیلئے آباد اور نیوٹیک میں معاہدہ

[ad_1]

  کراچی: پاکستان کی کنسٹرکشن انڈسٹری کے فروغ کے لیے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) اور نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (نیوٹیک) کے درمیان  معاہدہ طے پا گیا۔

اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں آباد کے چیئرمین آصف سم سم  اور نیوٹیک کے رجسٹرار برگیڈیئر سید عدنان قاسم نے مفاہمت کی یاداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت آباد  تعمیراتی شعبے کودرپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعمیراتی ٹیکنالوجی، اسکلز جیسے پروجیکٹس پر نیوٹیک کو اس کی اکیڈمک اور ریسرچ  سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرے گا۔

آباد کے بھرپور تعاون سے نیوٹیک تعمیراتی شعبے کے لیے عالمی معیار کی تعلیم اور تربیت سے عالمی معیار کی ایک انتہائی قابل اور موثر افرادی قوت مہیا کرے گا۔

آباد کے تعاون سے نیوٹیک پاکستان کی تعمیراتی صنعت کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی معیار کے کوالیفائیڈ ماسٹر ٹرینر تیار کرے گا۔ آباد نیوٹیک  کی مختلف کمیٹیوں کے لیے اپنا ایک ماہر تعمیرات نامزد کرے گا۔

نیوٹیک  کی مختلف کمیٹیوں مثلاً داخلہ کمیٹی، اکیڈمک پرفارمنس کمیٹی وغیرہ میں آباد کا ایک نامزد ممبر شامل ہوگا، یہ کمیٹیاں باہمی اتفاق سے تعمیراتی شعبے کے فروغ کے سلسلے میں ایجوکیشن پروگرامز تیار کریں گی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں