60

پیسے لے کر شادیاں رکوانے کا انوکھا کاروبار

[ad_1]

میڈرڈ: اسپین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے شادیوں کو دھرم بھرم کرنے کا کاروبار شروع کر دیا۔

ارنیسٹو ریئنیرس ویریے (خود ساختہ ’ویڈنگ ڈسٹرائیر‘ یعنی شادی برباد کرنے والا) نے پیسوں کے عوض شادیوں کی تقاریب کو خراب کرنے کا انوکھا کاروبار شروع کیا ہے۔

طنزیہ آن لائن اشتہار کے طور پر شروع ہونے والے اس معاملے نے ارنیسٹو کو شادیاں برباد کرنے والا پیشہ ور بنا دیا ہے۔

ارنیسٹو نے اپنے اشتہار میں لکھا تھا ’اگر آپ کو شکوک ہیں یا آپ شادی نہیں کرنا چاہتے ہیں اور نہیں جانتے کہ کیسے انکار کرنا ہے تو فکر مت کیجئے میں آپ شادی پر اعتراض اٹھاؤں گا۔‘

انہوں نے وعدہ کیا کہ 500 یورو کے عوض وہ کسی بھی شادی کو رکوا دیں گی۔

اشتہار شائع ہونے کے تھوڑے عرصے بعد ہی ان کا انباکس ایسے دلہاؤں اور دلہنوں کے پیغامات سے بھر گیا جو چاہتے تھے کہ کوئی ان کی شادی کو دھر بھرم کر دے۔

ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس دسمبر تک کی شادیوں کا شیڈول ہے۔

مذاق کے طور پر شروع کیا جانے والا ایک معاملہ اب انکے لیے ایک منافع بخش کاروبار بن گیا ہے۔ انہیں شادیوں پر جانے اور ڈرامائی انداز میں انہیں رکوانے کے پیسے ملتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ افراد جو اضافی فی دینا چاہتے ہیں ان کے لیے ہاتھا پائی کی سہولت بھی میسر ہے کیوں کہ عموماً مہمان ان غصے میں آکر زد و کوب کرتے ہیں ۔

ارنیسٹو ایک تھپڑکے بدلے  50 یورو چارج کرتے ہیں۔

The post پیسے لے کر شادیاں رکوانے کا انوکھا کاروبار appeared first on ایکسپریس اردو.

[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں