21

فرانسیسی سفیر کی سندھ میں متبادل توانائی کے منصوبوں کی تعریف، سرمایہ کاری کا عندیہ

[ad_1]

ناصر شاہ فرانسیسی سفیر کو سندھی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کررہے ہیں (فوٹو ایکسپریس نیوز)

ناصر شاہ فرانسیسی سفیر کو سندھی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کررہے ہیں (فوٹو ایکسپریس نیوز)

  کراچی: فرانسیسی سفیر نے سندھ میں متبادل توانائی کے حوالے سے جاری منصوبوں کو سراہا اور خاص طور پر تھر کے کوئلہ، سولر اور ونڈ انرجی میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ سے آج فرانسیسی سفیر نکولاس گیلے (Nicolas Galey) نے ایک وفد کے ہمراہ محکمہ توانائی کے دفتر میں ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ اور سیکریٹری محکمہ توانائی مصدق احمد خان نے وفد کو متبادل توانائی کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ’صوبہ سندھ متبادل توانائی کے قدرتی ذرائع سے مالامال ہے اوراس سیکٹر میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی زرخیز ہے۔ تھر کا کوئلہ دنیا کے بڑے ذخائر میں سے ایک ہے۔ دنیا کے بڑی اور مستند ادارے سے تھر کے کوئلہ کا ٹیسٹ کرایا گیا ہے جس کی رپورٹ کے مطابق تھر کا کوئلہ معیاری ہونے کے ساتھ ساتھ گیسی فکیشن کیلئے بھی انتہائی موضوع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسی طرح سندھ میں سولر توانائی کا پروجیخٹ بھی جاری ہے جس کے ذریعے عوام کو مفت بجلی فراہم کرنے کے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ صوبائی حکومت سولر پارکس کی تعمیر کر کے صنعتی اداورں کو سولرائیزیشن کے ذریعے سستی بجلی فراہم کر رہی ہے۔

 

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت تھر مین عوام کو پانی، بجلی، صحت اور تعلیم کی معیاری اور مفت سہولیات فراہم کررہی  ہے جبکہ کان کنوں کیلئے حفاظتی کٹس، اسپتال اور ایمبولنس کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ پاکستان کے حالات دن بدن بہتر ہوتے جارہے ہیں تمام ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار مختلف منصوبوں میں بلاخوف محفوظ سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ حکومت کی طرف سے سرمایہ کاروں کو تحفظ، امن، مراعات اور سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں گزشتہ سیلاب کے باعث 2.1 ملین مکانات تباہ جبکہ 8 ملین سے زائد لوگ متاثر ہوئے جنکی آبادکاری کیلئے سندھ حکومت ہر ممکناً اقدامات کررہی ہے۔

ناصر حسین شاہ نے سیلاب متاثرین کی امداد پر فرانسیسی حکومت کا شکریہ ادا بھی کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی پاکستان سمیت دنیا بھر کے لیے تشویشناک مسئلہ بن چکی ہے۔

فرانسیسی سفیر نکولاس گیلے (Nicolas Galey) نے متبادل توانائی کے حوالے سے جاری منصوبوں کی تعریف کی اور سندھ حکومت خصوصاً محکمہ توانائی کی جانب سے وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر جاری اقدامات کو سراہا۔

وفد نے ویسٹ ٹو انرجی اور خاص طور پر تھر کے کوئلہ، سولر اور ونڈ انرجی میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے فرانسیسی وفد کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور ٹوپی پیش کی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں