10

محسن نقوی کی آئی سی سی وفد کو اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن بروقت تکمیل کی یقین دہانی

وفد کا کراچی اور راولپنڈی میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار (فوٹو: ایکسپریس ویب)

وفد کا کراچی اور راولپنڈی میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان کے دورے پر آئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے وفد کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی نے اسٹیدیمز کے اپ گریڈیشن کی بروقت تکمیل کی یقینی دہانی کرادی۔

پی سی بی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے آئی سی سی نے اسلام اباد میں ملاقات کی، جس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے سکیورٹی انتظامات پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ وفد نے کراچی اور راولپنڈی میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کامیاب انعقاد کیلئے آئی سی سی کا وفد پاکستان پہنچ گیا

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے عالمی معیار کے انتظامات کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ تمام اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہر صورت مکمل کر لیا جائے گا۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ تمام ٹیموں کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے، اپ گریڈیشن کے بعد سٹیڈیمز میں بین الاقوامی معیار کی سہولتیں ہوں گی اور شائقین کرکٹ میچز سے زیادہ محظوظ ہوں گے۔ پاکستانی قوم کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتی ہے اور تمام ٹیموں کو سپورٹ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی؛ انتظامات کے جائزے کیلیے آئی سی سی وفد آج پاکستان پہنچے گا

وفد میں آئی سی سی کی سینئر مینجر ایونٹس سارہ ایڈگر، ایونٹ مینجر و چیمپئنز ٹرافی ایونٹ لیڈ عون محمد زیدی، جنرل مینجر کرکٹ وسیم خان، سکیورٹی مینجر ڈیوڈ مسکر اور براڈ کاسٹ کنسلٹنٹ منصور منج شامل تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں