55

کراچی؛ پولیس مقابلوں میں 5 زخمیوں سمیت 8 ڈاکو گرفتار، دستی بم اور اسلحہ برآمد

[ad_1]

 کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران 5 زخمیوںسمیت 8 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا، جن سے دستی بم او اسلحہ سمیت دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔

عیدگاہ، قائدآباد ، سہراب گوٹھ ، بغدادی اور کلری پولیس نے مقابلوں کے بعد 5 زخمیوں سمیت 8 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے دستی بم ، اسلحہ ، چھینی گئی موٹرسائیکلیں اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا۔

عیدگاہ پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب رنچھوڑ لائن اورنگ زیب مارکیٹ بلوچ پارک کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزم کی شناخت 28 سالہ محمد عدیل عرف گدل ولد محمد اقبال کے نام سے کی گئی، جس سے ایک پستول بمعہ گولیاں، موبائل فونز ، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

قائدآباد پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مسلم گراؤنڈ اسپتال چورنگی کے قریب سے مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جن کی شناخت شناخت بابر ولد محمد یعقوب کے نام سے کی گئی ۔ دیگر 2گرفتار ملزمان نے اپنے نام ذیشان اور خاور بتایا۔ ملزمان سے 2 پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، نقدی رقم اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔

اُدھر سہراب گوٹھ پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جنت گل ٹاؤن ندی کنارے الآصف کے قریب سے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار، جسے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی شناخت روشن علی کھوسو ولد عاشق علی کے نام سے کی گئی۔ ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کا نام ملزم ن ے نوید بتایا۔گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔

دریں اثنا بغدادی پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب لیاری ٹینڈری روڈ کمیلا اسٹاپ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ ملزم کی شناخت محمد شریف ولد عبد المجید کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام عبدالباقر عرف رحمان چھوٹو ولد محمد عیسیٰ بتایا ۔ ملزمان سے دستی بم ، پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ۔

دوسری جانب کلری پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ماڑی پور روڈ ایدھی بوتھ کے قریب سے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 28 سالہ نواز علی ولد فقیر محمد کے نام سے کی گئی ۔ گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، نقد رقم اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔ گرفتار ملزم اس سے قبل بھی غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے ۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں