[ad_1]
لاہور: پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے کی اجازت دینے کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس سے رپورٹ مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے لاہور پولیس سے بھی پی ٹی آئی کو جلسہ دینے کی اجازت کے حوالے سے رائے مانگی ہے، ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس اور پولیس کی جانب سے رپورٹ کے بعد جلسے کی اجازت دینے پر فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی جلسے کی اجازت کے لیے درخواست پر آج شام 5 بجے تک فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی لاہور جلسہ؛ عدالت کا ڈپٹی کمشنر کو اجازت دینے سے متعلق آج فیصلہ کرنیکا حکم
ہائیکورٹ نے جلسہ رکوانے کی الگ درخواست بھی ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی تھی، تین رکنی فل بینچ نے جلسہ رکوانے کی درخواست خارج کی۔
جلسہ رکوانے کی درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور نے دائر کی تھی۔ جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیے کہ آپ متاثرہ فریق نہیں ہیں۔
[ad_2]
Source link