[ad_1]
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، جس کے مطابق یہ فساد برپا کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
تحریک انصاف کے لاہور جلسے کے حوالے سے اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عدالت نے پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حوالے سے میٹنگ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں۔ ان آڈیو کالز میں تحریک انصاف کے لوگ فساد برپا کرنے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔ تحریک فساد کا ماضی کا ٹریک ریکارڈ بھی سب کے سامنے ہے۔ یہ لوگ جلسے کے نام پر ملک میں دہشت گردی اور فساد برپا کرنا چاہتے ہیں۔ کسی کو سیاسی لبادہ اوڑھ کر فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت نے کسی بھی سیاسی و مذہبی جماعت کو جلسے جلوس کرنے سے نہیں روکا اور نہ روکیں گے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے بھی پچھلے دنوں لاہور میں جلسہ کیا ہے۔ اسلام آباد جلسے میں کیا ہوا وہ بھی سب کے سامنے ہے۔
[ad_2]
Source link