[ad_1]
لندن: حالیہ مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فنونِ لطیفہ اور دستکاری جیسی تخلیقی سرگرمیوں میں مشغول ہونے سے مجموعی صحت پر بہتر اثر پڑتا ہے۔
ماہر نفسیات اور انجلیا رسکن یونیورسٹی میں سکول آف سائیکالوجی اینڈ اسپورٹ سائنس کی سربراہ ڈاکٹر ہیلن کیز، کی سربراہی میں ایک حالیہ مطالعہ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دماغی اور مجموعی صحت پر فنونِ لطیفہ اور دستکاری جیسی سرگرمیوں کا مثبت اثرات پڑتا ہے۔
فرنٹیئرز ان پبلک ہیلتھ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں پتا چلا ہے کہ تخلیقی سرگرمیاں جیسے کہ آرٹس اور دستکاری نہ صرف کامیابی کا احساس فراہم کرتی ہے بلکہ ذاتی اظہار کے لیے بامعنی مقصد بھی فراہم کرتی ہے۔
برطانیہ کے قومی ٹیکنگ پارٹ سروے کے اعداد و شمار کا استعمال کرتے ہوئے تحقیقی ٹیم نے 7,182 شرکاء کا تجزیہ کیا تاکہ یہ اندازہ لگایا جا سکے کہ تخلیقی مشاغل بہتر صحت میں کس طرح حصہ ڈالتے ہیں۔
[ad_2]
Source link