29

بینک سے نکلنے والوں کو لوٹنے والا 3 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار

[ad_1]

فوٹو ایکسپریس

فوٹو ایکسپریس

لاہور کے علاقے سبزہ زار میں پولیس نے تین رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کیا جو بینک سے کیش لے کر نکلنے والوں کو گھات لگا کر لوٹتے تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سبزہ زار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3 ڈاکو گرفتار کیے، ایس ایچ او امجد ڈوگر نے بتایا کہ ملزمان اسلحہ کے زور پر عوام الناس کو لوٹتے تھے اور گھات لگا کر بالخصوص بینک سے پیسے نکال کر جانے والوں کو لوٹتے تھے۔

ملزمان کی شناخت عدنان، عثمان اور عدنان سلیم کے نام سے ہوئی جنہیں خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا ہے، تینوں کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل، تین پستول اور تین موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔

ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ایس ایچ او سبزہ زار امجد ڈوگر سب انسپکٹر حاجی عبدالرزاق اور ریڈنگ ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش جاری ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں