22

لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران کانسٹیبل شہید

[ad_1]

 لاہور: اسلام پورہ کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے دوران کانسٹیبل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگئے جس کے بعد پولیس کی چھاپہ مار ٹیمیں متحرک ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزمان کی شناخت کر لی جن میں فصیح، بنٹی، فراز اور مانی نامی ملزمان شامل ہیں پولیس کی جانب سے ملزمان کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے ملزمان کے خلاف واقع کا مقدمہ 4 نامعلوم کے خلاف تھانہ ساندہ میں درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کو ون ویلنگ کے دوران پولیس نے روکنے کا اشارہ کیا تھا جس پر ملزمان نے فائرنگ کی جس سے کانسٹیبل ارشد سینے پر فائر لگنے سے شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لیں پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں اور جیو فینسنگ کے عمل کے ذریعے ملزمان کی گرفتاری کا عمل جاری ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں