20

سوشل میڈیا، ای کامرس پلیٹ فارمز سے طلبا کومنشیات فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

[ad_1]

ملزمان سے منشیات برآمد کر لی گئیں:فوٹو:ایکسپریس نیوز:فوٹو:فائل

ملزمان سے منشیات برآمد کر لی گئیں:فوٹو:ایکسپریس نیوز:فوٹو:فائل

 لاہور: سوشل میڈیا اور ای کامرس پلیٹ فارمز سے طلبا کو منشیات فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف )  نے جنوبی پنجاب میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ایک بڑے نیٹ ورک کو ختم کر دیا  جو سوشل میڈیا اور ای کامرس پلیٹ فارمز کے ذریعے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فراہم  رہا تھا۔ نیٹ ورک دو بھائی چلا رہے تھے جو طلباء کو پارٹی ڈرگز کی بڑے پیمانے پرفروخت میں ملوث تھے۔اے این ایف ٹیم نے انٹیلی جنس اطلاع کے ذریعے انہیں گرفتار کر کے 1,500 ایکسٹیسی گولیاں، 1.5 کلو گرام میتھم فیٹامائن (آئس) اور 2 کلو گرام چرس  ضبط کر لی۔

اے این ایف حکام کے مطابق ملزمان نے ملتان کے مختلف گھروں اورہوٹلوں میں منشیات سے چلنے والی   rave  پارٹیوں کا بھی اہتمام کیا۔ ملزمان نے خاص طورپر ہاسٹل میں رہائش پذیر طلبا کو منشیات کی فروخت کے لیے ہدف بنایا۔

یہ کریک ڈاؤن منشیات اسمگلنگ کرنے والے گروہوں کے خلاف اے این ایف کی جاری مہم کا حصہ ہے جو تعلیمی اداروں میں غیر قانونی منشیات کی فروخت میں ملوث ہیں اور اسکا مقصد منشیات اسمگلنگ میں ملوث طلباء اور ایسے منظم گرہوں کو بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لانا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں