10

پی ٹی آئی جلسہ؛ کارکنان ٹولیوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچنا شروع

پی ٹی آئی جلسہ؛ کارکنان ٹولیوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچنا شروع (فوٹو: فائل)

پی ٹی آئی جلسہ؛ کارکنان ٹولیوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچنا شروع (فوٹو: فائل)

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے حامی کارکنان ٹولیوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاہنہ کاچھا جلسہ گاہ کو جانے والے راستے میں مختلف مقامات پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

جلسہ گاہ کے راستہ میں تحریک انصاف کے پارٹی پرچم والی ٹوپیاں اور مفلر فروخت کیلئے جگہ جگہ اسٹالز لگ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی جلسہ سے متعلق حکومتی حکمت عملی سامنے آگئی، پولیس کو خصوصی ٹاسک دیے گئے

دوسری جانب جلسہ شروع ہونے سے قبل پنڈال کو سجانے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں پہنچا دی گئی ہیں۔

کارکنان نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس ہماری لائٹیں، جنریٹرز، اسپیکر سب کچھ پکڑنا شروع کردیا ہے اور کارکنان کو جلسہ گاہ پہنچنے سے روکا جارہا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں