30

پنجاب پولیس کی کچے میں کارروائی، مغوی بازیاب

[ad_1]

پولیس نے بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ کارروائی کی:فوٹو:فائل

پولیس نے بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ کارروائی کی:فوٹو:فائل

رحیم یارخان کے کچے کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے مغوی کو بازیاب کروالیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رحیم یار خان کے کچے کے علاقے پکا چانڈیہ میں میں انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی اور مغوی کو بحفاظت بازیاب کروالیا گیا۔ پولیس نے اغوا کاروں کی مغوی کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کے دوران کارروائی کی۔ بازیاب مغوی معشوق کو 5 روز قبل مقامی شوگر مل سے واپسی پر کوٹ سبزل کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ رحیم یار خان پولیس نے مغوی کے اغوا کا مقدمہ درج کرکے کچے میں کارروائی کی۔ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد اغوا کارمغوی کو چھوڑ کر کماد کی فصل میں فرار ہوگئے۔پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ انچارج سی آئی اے صادق آباد ، ایس ایچ او بھونگ اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ کارروائی میں حصہ لیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں