20

نیپرا نے لیسکو پر ایک کروڑ جرمانہ عائد کردیا

[ad_1]

حفاظتی اقدامات نہ ہونے اور قیمتی جانوں کے ضیاء پر جرمانہ عائد کیا گیا (فوٹو: فائل)

حفاظتی اقدامات نہ ہونے اور قیمتی جانوں کے ضیاء پر جرمانہ عائد کیا گیا (فوٹو: فائل)

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے حفاظتی اقدامات نہ ہونے اور قیمتی جانوں کے ضیاء پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

نیپرا نے لیسکو کو 15 روز میں جرمانہ متعلقہ بینک میں جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیسکو ایچ ٹی/ ایل ٹی پولز پولز پر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا کہ لیسکو شوکاز کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکی، جس پر جرمانہ گیا ہے۔

نیپرا نے لیسکو کو 3 ماہ میں اسٹیل اسٹرکچرنگ پولز پر ارتھنگ سسٹم لگانے کا حکم بھی دیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں