43

ڈیفنس میں کریک ویسٹا کی 14 ویں منزل سے گر کر نوجوان جاں بحق

[ad_1]

ہدایت اللہ کھڑکی سے نکل کر فلیٹ کا بند دروازہ کھولنے کی کوشش کر رہا تھا

ہدایت اللہ کھڑکی سے نکل کر فلیٹ کا بند دروازہ کھولنے کی کوشش کر رہا تھا

  کراچی: ڈیفنس فیز 8 میں پراسرار طور پر بلندی سے گر کر نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی۔

ایس ایچ او ساحل انسپکٹر ریاض نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 22 سالہ ہدایت اللہ کے نام سے کی گئی جس کا آبائی تعلق تھرپارکر سے تھا اور وہ کریک ویسٹا اپارٹمنٹ کی چودہویں منزل کے فلیٹ میں گھریلو ملازم تھا۔

ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ہدایت اللہ کھڑکی سے نکل کر فلیٹ کا بند دروازہ کھولنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اتفاقیہ طور پر بلندی سے نیچے گر کر جاں بحق ہوگیا تاہم پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں