48

کراچی؛ بلوچ کالونی میں گھر کے سامنے کھڑی 2 گاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

[ad_1]

  کراچی: بلوچ کالونی کے علاقے ڈیفنس ویو مریم مسجد کے قریب گھر کے سامنے کھڑی 2 گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرتے ہوئے دونوں گاڑیوں جس میں ایک کار اور دوسری جیپ تھی انھیں اپنی لپٹ میں لے لیا۔

علاقہ مکینوں کی جانب سے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی اطلاع پر ایک گاڑی کو روانہ کیا ہے جس نے موقع پر پہنچ کر گاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی کے باعث دونوں گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں