[ad_1]
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت پسندوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دہشت گردوں نے ژوب کے علاقے سلیازہ میں شیرانی جانے والی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوئے۔
واقعے کے بعد پولیس اور لیویز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ شہید اہلکار کے جسد خاکی اور زخمیوں کو سی ایم ایچ ژوب اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی رپورٹ درج کر کے شرپسند عناصر کی گرفتاری کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
[ad_2]
Source link