[ad_1]
لاہور: سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو پورا دن لاہور میں تلاش کیا جارہا تھا جبکہ شہر کے تمام راستے کھلے ہوئے تھے اور گنڈا پور جلسے میں نہیں پہنچ سکے، جلسے کے بعد پی ٹی آئی کی سیاسی اوقات بھی سامنے آگئی۔
سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے ڈی جی پی آر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی اجازت دی وہ تین سے چھ بجے کے درمیان ٹائم دیا گیا تھا، علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں جیسی زبان استعمال کی تھی وہ سب کے سامنے ہے، جس طرح کی گفتگو انھوں نے اسلام آباد میں کی ایسے شخص کو ہم اپنے گھر میں نہ گھسنے دیتے مگر وزیراعلیٰ مریم نواز نے جلسے کی اجازت دی اور ہدایت کی کہ کوئی سڑک بند نہ کی جائے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور شہر کے تمام راستے کھلے ہوئے تھے پورا رنگ روڈ کھلا ہوا تھا، پینتیس سو کرسیاں جلسہ گاہ میں لگائی گئیں اور لاہور سے چند سو لوگ جلسے میں پہنچے جبکہ تحریک انصاف والے پرانی ویڈیو ٹویٹ کر کے مبارک بادیں دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ ختم، وزیر اعلیٰ گنڈا پور نہیں پہنچ سکے
انہوں نے کہا کہ تمام راستے کھلے ہوئے تھے ہر سڑک کھلی ہوئی تھی، مریم نواز نے بغیر کسی رکاوٹ کے ان کو آنے کی اجازت دی۔ مریم اونگزیب نے سوال کیا کہ علی امین گنڈاپور آج آپ ٹائم پر لاہور کیوں نہیں پہنچے؟ جب ان کو پتہ لگ گیا کہ لوگ تو نکلے نہیں ہیں اپنی گاڑیوں کی سپیڈ آہستہ کرلی، کدھر گئے آپ نے جلسہ گاہ لاہور آنا تھا جبکہ آپ دو بجے خیبرپختونخوا سے روانہ ہوئے تو کیسے پہنچ سکتے تھے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اگر آج آپ کو ٹھنڈ پڑگئی ہے تو آئیں اب مریم نواز کے ساتھ ترقی کا مقابلہ کریں، فیلڈ اسپتال ، ایئر ایمبولینس ، کسانوں کے ٹریکٹرز، سولر پروگرام ، سولر ٹیوب ویلز کی ٹیمز کا مقابلہ کریں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ دو سو ایم پی ایز اور ایم این ایز ہو دس دس بندے ہی لے آتے، پنجاب، لاہور اور پاکستان کی عوام نے انتشاری سیاست کو مسترد کردیا جس پر آج سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، ہمیں عوام کو ریلیف کی سیاست کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور جلسے میں خطاب نہیں کرسکا، کل مکمل بیانیہ جاری کروں گا، وزیر اعلیٰ کے پی
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے اے کے 47 کے بٹ سے گاڑیوں کے شیشے توڑتے رہے کہ کسی جگہ کوئی فساد ہو مگر میں آج مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہوں انھوں نے تمام سیکیورٹی فراہم کی جلسہ کرنے کی اجازت دی۔ اس سب کے بعد تحریک انصاف کی سیاسی اوقات بھی سامنے آگئی ہے۔
[ad_2]
Source link