38

کراچی؛ گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد

[ad_1]

  کراچی: قائدآباد کی رہائشی خاتون نے گھر میں پراسرار طور پر گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف کے علاقے مدینہ ٹاؤن قائد آباد ملتان ہوٹل کے قریب گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر پولیس کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 26 سالہ سلمہٰ بی بی کے نام سے کی گئی، جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اس کی اہلیہ نے خودکشی ہے تاہم معاملہ مشکوک ہے لہٰذا خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا اور رپورٹ آنے کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش بھی پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں