[ad_1]
شاہدرہ کے علاقے میں بیٹی پر بدترین تشدد کرنے والی سوتیلی ماں کو گرفتار کرلیا گیا۔
سوتیلی ماں کے تشدد سے 9 سالہ مریم شدید زخمی ہو گئی۔ شائستہ نامی سوتیلی والدہ تشدد کے بعد فرار ہو گئی تھی جسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔
مریم شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔ بچی کی حقیقی والدہ رابعہ زوجہ محمد ہاشم عمرے کی ادائیگی کے لئے گئی تھی اور بیٹی کو سوتیلی ماں کے حوالے کر گئی تھی۔
بچی کی والدہ نے تشدد کرنے والی شہناز زوجہ محمد ہاشم کے خلاف مقدمے کے لئے تھانہ شاہدرہ میں درخواست دی جس پر کیس درج کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی۔
حقیقی والدہ رابعہ زوجہ محمد ہاشم نے بتایا کہ بیٹی مریم دختر محمد شہزاد کو اپنی سوکن شائستہ زوجہ محمد ہاشم کے حوالے کرکے گئی تھی، واپس پاکستان آئی تو پتہ چلا کہ میری بیٹی مریم اسپتال میں زیر علاج ہے۔ وہاں اپنی بیٹی مریم کو شدید زخمی حالت میں پایا، اس نے مجھے بتایا کہ مجھے بڑی ماما اور چاچو عمران نے مارا ہے۔ بچی کی حالت انتہائی خراب ہے، دونوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مجھے اور میری بیٹی کو انصاف دلوایا جائے۔
[ad_2]
Source link