[ad_1]
سوات میں پولیس وین کے قریب بم دھماکے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سوات مالم جبہ روڈ پر بم حملے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ جہان اباد کے مقام پر ہوا جس کے نتیجے میں میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے اور پولیس موبائل کو بھی کافی نقصان پہنچا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے کی نوعیت اور ملوث افراد کے بارے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
[ad_2]
Source link