84

کے الیکٹرک دفتر کے باہر احتجاج، مظاہرین نے باہر کھڑی موٹرسائیکلوں کو نذرآتش کر دیا

  کراچی: نارتھ ناظم آباد میں بجلی کے ستائے شہریوں نے کے الیکٹرک کے دفتر کا رخ کرلیا احتجاجی مظاہرین نے کے الیکٹرک کے دفتر کا گھیراؤ کیا اور باہر کھڑی موٹر سائیکلوں کو نذر آتش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف چالیس سے پچاس بچوں نے کے الیکٹرک دفتر کا گھیراؤ کر لیا اور دفتر پر پتھراؤ کیا مشتعل لڑکوں نے کے الیکٹرک دفتر کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں تین موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا ۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ مظاہرے میں لڑکوں اور بچوں کی بڑی تعداد تھی مشتعل افراد نے مظاہرے کے دوران ایک موٹر سائیکل کو آگ لگا دی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو منتشر کردیا گیا  اب صورت حال کنٹرول میں ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں