66

شیریں جناح کالونی میں متعدد گاڑیوں میں پُراسرار آتشزدگی

[ad_1]

(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

  کراچی: شیریں جناح کالونی کلفٹن بلاک ون قرطبہ مسجد کے قریب متعدد گاڑیوں میں آتشزدگی کا پُراسرار واقعہ پیش آیا ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی۔

رپورٹس کے مطابق ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق  فائر ٹینڈرز کی مدد سے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ بجھا دی گئی ہے۔

گاڑیوں میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی اور نہ ہی آتشزدگی سے متاثر ہونے والی گاڑیوں کی تعداد کے بارے میں پتہ چل سکا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں