[ad_1]
پشاور کے گنجان آباد علاقے دانش آباد میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر فیکٹری سے کیمیائی منشیات و نشہ آور گولیوں سمیت دیگر آلات قبضے میں لے کر فیکٹری کوسیل کر دیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق احاطے کی مکمل تلاشی میں ایک ٹیبلٹ پنچنگ مشین سمیت مختلف آلات جیسے کہ پنچ، ڈرائر، مکسرز اور سکیلز ضبط کر لیے گئے۔
چھاپے کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، دونوں ملزمان کو سائٹ پر نشہ آور گولیاں تیار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے 1425 نشہ آور گولیاں، 2.5 کلوگرام نشہ آور گولیاں بنانے والا پاؤڈر، 120 گرام میتھمفیٹامائن (آئس)، 35 گرام آئسوٹونیٹازین اور 13 گرام نیمٹازپم بھی برآمد کر لی گئیں۔
ملزمان ہاسٹل اور تعلیمی اداروں میں طلباء کو منشیات سپلائی کرتے تھے۔
اے این ایف کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کی کارروائیاں جاری رہیں گی، ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات آغاز کر دیا گیا ہے۔
[ad_2]
Source link