[ad_1]
کراچی: سندھ رینجرزاورضلع سٹی پولیس نےلیاری میں مشترکہ کارروائی کے دوران2انتہائی مطلوب ڈکیتوں کو گرفتار ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
سندھ رینجرزاورضلع سٹی پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرلیاری میں مشترکہ کارروائی کے دوران 2انتہائی مطلوب ڈکیت اورچوری شدہ موٹر سائیکلوں کا نمبرپنچ کرکے فروخت کرنے والا گروہ کا سرغنہ ایازعلی سیال اوراس کا ساتھی محمد حیات بلوچ کوگرفتارکرکےان کے قبضے سے اسلحہ بر آمد کر لیا۔
گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ مختلف کمپنیز کی گاڑیوں کو گن پوائنٹ پرروک کرسیلزمین لوٹتے، چوری اور چھینی ہوئی مو ٹر سائیکلوں کا نمبرز پنچ کرکے واجد اورہوشیارکوفروخت کرتے ہیں جبکہ واجد اورہوشیار چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو کراچی سے بلوچستان لے جا کر فروخت کرتے ہیں۔
ملزم ایاز علی سیال نے اپنی بیوی کے ہمراہ گلشن معماراورنیو لیاری کے علاقے سے مویشی چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ملزم ایازعلی سیال اپنے گروپ کا سرغنہ ہے اوراپنے بھائی فیاض،عظمت، سالے مراد، فرحان اور محمد حیات بلوچ کے ہمراہ لیاری، گڈاپ ٹاؤن اور گلشن معمار کے مختلف علاقوں میں اسلے کے زور پرمختلف کمپنیز کی گاڑیوں کو روک کر متعد د سیلزمینوں کو لوٹنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
ملزمان نے فقیرہ گو ٹھ کےعلاقہ میں آٹے والی گاڑی سے اسلحے کے زورپرساڑھے چارلاکھ روپے لوٹنے کا بھی اعتراف کیا ہے گرفتارملزمان اس سے قبل بھی گرفتارہوکرجیل جا چکے ہیں۔
[ad_2]
Source link