[ad_1]
پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مقبول ترین پارٹی کو اسپیس نہیں دیں گے تو غیر سیاسی قوتوں کو فائدہ ہوگا۔
صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ جلسے کے لیے این او سی لی ہے، یہ شرائط اس طرح کی رکھتے ہیں کہ جلسہ نہ ہو۔ یہ کوئی فلم شو نہیں کہ وقت دیا جاتا ہے۔ پھر بھی ہم نے اپنا جلسہ وقت پر ختم کیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کی قیادت جلسے میں پہنچی۔ پختونخوا کی کی قیادت اس لیے نہ پہنچ سکی کہ راستے بند تھے۔ پارٹی علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑی ہے۔ یہ ترامیم اپنے لیے ہی کیے جارہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ سختیاں ختم ہوں گی تو معاملات آگے بڑھیں گے۔اگر مقبول ترین پارٹی کو اسپیس نہیں دیں گے تو غیر سیاسی قوتوں کو فائدہ ہوگا۔ پاکستان میں مزید تجربات نہیں ہونے چاہییں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ آئینی عدالتوں کا کوئی جواز نہیں، سپریم کورٹ کو مضبوط کریں۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا تھا کہ وضاحت کے لیے چیمبر سے رجوع کریں۔الیکشن کمیشن نے چیمبر میں درخواست دی تھی، اس کے لیے عدالت لگانے کی ضرورت نہیں تھی۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہر جلسہ اپنے وسائل سے کیا، کبھی سرکار کے وسائل جلسے کے لیے استعمال نہیں کیے۔
[ad_2]
Source link