[ad_1]
کراچی: موبائل فون چھیننے والا ڈکیت عوام کے ہتھے چڑھ گیا، جسے شہریوں نے درگت بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔
سرجانی ٹاؤن تھانے کےعلاقے سیکٹر فوراے میں شہری سے موبائل فون چھینے کی کوشش کرنے والاایک ڈکیت شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جب کہ دوسرا ڈکیت موقع پرفرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔
مشتعل افراد نے پکڑے گئے ڈکیت کوتشدد کا نشانہ بنانےکے بعد پولیس کے حوالے کردیا، جہاں پکڑے جانے والے ڈکیت کی شناخت ذیشان اورفرار ہونے والے ڈکیت کا نام عارف معلوم ہوا ہے۔
پولیس کے دعوے کے مطابق زخمی ڈکیت اوراس کا ساتھی بغیر اسلحہ کے شہری سے موبائل فون چھین رہے تھے کہ شہری نے مزاحمت کی اورموقع پرموجود شہریوں نے گھیرے میں لے کر ایک ڈکیت کوپکڑلیا جب کہ دوسرا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پکڑا جانے والا ڈکیت اوراس کا ساتھی نشے کے عادی ہیں۔ زخمی حالت میں پکڑے گئے ڈکیت کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
[ad_2]
Source link